اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔