آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس کل، قائدِ ایوان کا فیصلہ متوقع

مظفرآباد (رم نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے ہوگا جس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے اور فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 37 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزیراعظم انوارالحق کی حمایت کرنے والے ارکان کی تعداد کم ہوکر 8 رہ گئی ہے۔ کل کے اجلاس میں سیاسی صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے