پنجاب میں کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

لاہور (رم نیوز)کین کمشنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف آج سے کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے ملوں کو 15 نومبر تک کرشنگ شروع کرنے کی تاریخ دی تھی۔

کین کمشنر کے مطابق صوبے کی 27 شوگر ملیں کرشنگ شروع کر چکی ہیں جبکہ باقی 14 ملوں کا آج معائنہ کرکے ایکشن لیا جائے گا۔ کرشنگ نہ کرنے والی ملوں پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔

کین کمشنر کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی اور نئی چینی کی سپلائی آنے سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ کے مطابق مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کرکے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ملک بھر میں چینی کی قیمت اس وقت 200 سے 229 روپے ہے۔