کراچی(رم نیوز)دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سپلائی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق صبح 6 بجے ہونے والے بریک ڈاؤن کے دوران سیکنڈ فیز کے 4 پمپ بند ہوگئے تھے۔ متاثرہ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے اور اسے 24 گھنٹوں میں بحال کیے جانے کا امکان ہے۔