وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا آجر و اجیر سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران نجی اداروں کی جانب سے اپیل میں سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانے سے متعلق اہم سوالات اٹھائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے نجی اداروں کے لیے واجبات کے برابر سیکیورٹی جمع کرانے کی قانونی شرط ختم کی تھی، جسے چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی فیصلے تک حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کورٹ نمبر دو میں پہلی باضابطہ سماعت بھی کی، جہاں عدالت کے تین بنچوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔