لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کی مدت 22 نومبر تک بڑھا دی، جس کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس، دھرنے اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔ اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی اشاعت اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر مجاز استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ شادیوں، جنازوں اور سرکاری اہلکار اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔ حکام کے مطابق اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔