راولپنڈی میں سردی کے اثر سے ڈینگی کم

راولپنڈی(رم نیوز)شہر میں گرتے درجہ حرارت کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں کمی آ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 1 نیا مریض رپورٹ ہوا، اور رواں سیزن میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں اب تک 1538 ڈینگی کیسز سامنے آئے، 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اور 63 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل ہو چکی ہے