لاہور(رم نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کے لیے دو طریقے ہیں یاتو استعفیٰ دے کر احتجاج کیا جائے یا سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تاریخ میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور اسے کمزور کرنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خاموش رہنا سسٹم کی حمایت کے مترادف ہے اور تحریک اچانک نہیں شروع ہوتی، ان شاء اللہ یہ تحریک جاری رہے گی۔