ڈھاکہ (رم نیوز)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی فائرنگ کی وجہ سے تقریباً 1400 لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو ملک کی آزادی کی جنگ کے بعد سب سے بدترین سیاسی تشدد تھا۔ فیصلے کے وقت ڈھاکا کی عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔