سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت، قرارداد منظور

نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد 13 ووٹوں سے منظور کرلی، کسی رکن نے مخالفت نہیں کی جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے غزہ کے استحکام کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

ادھر حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی حقوق کی مکمل طور پر عکاسی نہیں کرتی اور غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کے مترادف ہے۔