مظفرآباد(رم نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب کا آغاز ساڑھے دس بجے اور حلف برداری ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور تقریب میں خصوصی شرکت کریں گی۔ فیصل راٹھور نے 17 اپریل کو 36 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم کا منصب حاصل کیا۔