اسلام آباد(رم نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق، مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا دیگر سرکاری اداروں سے ریٹرننگ افسر (RO)، ڈپٹی ریٹرننگ افسر (DRO) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر (ARO) تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی معیاد 14 فروری 2021 کو مکمل ہو چکی تھی۔ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، لیکن 2021 کے بعد سے وفاقی دارالحکومت میں انتخابات نہیں ہو سکے۔