پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کلاچی (ضلعی ڈیرہ اسماعیل خان) اور دتہ خیل (ضلع شمالی وزیرستان) میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔