واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دینے کے لیے تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے امریکا کے دورے سے ایک روز قبل اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اور کہا: "ہم ایف-35 طیارے فروخت کریں گے۔
یہ ممکنہ فروخت مشرق وسطیٰ میں عسکری توازن بدلنے کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی فوجی برتری برقرار رکھنے کے اصول کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے زیادہ سے زیادہ 48 ایف-35 طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے، جو کئی ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کے برابر ہے اور پینٹاگون کی اہم منظوری بھی حاصل کر چکا ہے۔ سعودی عرب طویل عرصے سے اس جدید لڑاکا طیارے میں دلچسپی رکھتا ہے۔