آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا

مظفر آباد(رم نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے قیادت کا اعتماد بحال کرنے پر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کے محافظ کے طور پر اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ملکی دفاع کر رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔