لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی، دہلی پہلے نمبر پر برقرار

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت کے اقدامات کے بعد لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے اور شہر کا AQI 206 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔فیصل آباد: 349،گوجرانوالہ: 344،ملتان: 272۔بھارتی دارالحکومت دہلی 407 AQI کے ساتھ بدستور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سانس کی بیماریوں اور نمونیا میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔