اسلام آباد میں دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس لگائے جائیں گے

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی دارالحکومت میں عوام کے لیے دسمبر تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس قائم کیے جائیں گے۔ یہ ہاٹ سپاٹس اہم عوامی مقامات، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے تاکہ شہری اور طلبہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد کو ٹیکنالوجی فرینڈلی شہر بنانے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔