آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

مظفرآباد(رم نیوزآزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف برداری کرے گی۔ قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے جبکہ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں۔ سابق وزیر قانون میان عبدالوحید کو سینئر وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ وزراء کو حلف برداری کے بعد ان کے متعلقہ محکمے الاٹ کیے جائیں گے۔کابینہ کی تشکیل کے لیے گزشتہ دو روز سے جاری مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد آج حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا۔