اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ نے خصوصی نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے میں 41 نشستوں کے اکثریتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ عدالت کے پاس 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار نہیں تھا اور اکثریتی فیصلہ آئین و حقائق کے مطابق نہیں تھا۔
انہوں نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ اختیار سے تجاوز قرار دیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی اور 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیر التوا نہیں تھا۔
اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کے اکثریت فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا تھا۔