اسلام آباد(رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اجلاس میں ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے کردار پر تفصیل سے بات کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق میں فرق سمجھنے کی رہنمائی بھی فراہم کی۔
وائس چانسلر نے پاک فوج کے بھارت کے خلاف موقف کو سچ قرار دیا، جبکہ طلبہ و اساتذہ نے اجلاس کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی ابہامات دور کر دیے۔