آزاد کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(رم نیوز)آزادکشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی غیر حاضری میں سپیکر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے وزراء اور مشیروں سے حلف لیا۔

کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی تقریب میں موجود تھے اور بعد ازاں کابینہ کے ارکان کو محکمے الاٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزراء کی حتمی فہرست اور محکموں کی تقسیم مشاورتی عمل کے بعد طے کی گئی۔