روس کی پاکستان، بھارت اور افغانستان میں ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد(رم نیوز)روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اسلام آباد میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام روس کی ترجیح ہے، جبکہ افغانستان کی صورتحال خاص طور پر حساس ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور خطے میں تناؤ کم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کا بہترین حل علاقائی فریقین کے باہمی مکالمے میں ہے اور روس اس عمل کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی حالیہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔