ریاض(رم نیوز)اسلامی یکجہتی گیمز 2025 میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ تمام حریفوں کو پچھاڑ دیا۔
مسلسل دوسری بار اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں انہوں نے 75.44، 83.05، 82.48 اور 77.06 میٹر کی تھروز کیں جبکہ پاکستان کے ہی یاسر سلطان نے 74.43 اور 73.78 میٹر کی بہترین تھروز کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔یہ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ اور پہلا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستان باکسنگ میں دو برانز میڈل حاصل کر چکا ہے، یوں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چار ہو گئی ہے۔