کرم میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ گروہ کے 23 دہشتگرد ہلاک

کرم(رم نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو پہلے آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے۔ اسی علاقے میں ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔