اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی دلچسپی برقرار ہے۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات روایتی فنانسنگ سے آگے بڑھ کر بی ٹو بی ماڈل میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
وزیر خزانہ کے مطابق سعودی سرمایہ کاری کے لیے مائننگ، آئی ٹی، زراعت، فوڈ اور ٹورازم اہم شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی پہلی پیداوار میں 2.8 ارب ڈالر کی برآمدی صلاحیت موجود ہے، جبکہ سعودی کمپنی منارا منرلز نے منصوبے میں 15 فیصد شیئر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مزید یہ کہ امریکی ایکزم بینک کی شمولیت بھی جلد بحال ہونے کی امید ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پروگرام کا دوسرا جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف بورڈ کا فیصلہ دسمبر کے آغاز میں متوقع ہے۔