لاہور(رم نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث شہری سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، جن میں علامہ اقبال ٹاؤن 734، شالیمار 720، جوہر ٹاؤن 586 اور کینٹ 423 شامل ہیں۔ گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 645، پشاور 444 اور فیصل آباد 295 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دہلی خطے میں آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں لاہور میں بارش کا امکان ہے، جو فضائی آلودگی میں کمی لا سکتی ہے۔