کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1,500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 163,817 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,291 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 162,226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔