اسلام آباد(رم نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بدعنوانی اور گورننس کے مسائل پر رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوری نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شفاف پالیسی سازی، سرکاری ٹھیکوں میں مراعات ختم کرنا، ایس آئی ایف سی کے فیصلوں میں شفافیت اور مالیاتی اختیارات پر پارلیمانی نگرانی کے اقدامات سے معیشت 5 سے 6.5 فیصد بہتر ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس نظام، عدالتی پیچیدگی اور سرکاری خریداری میں شفافیت کی کمی کو بدعنوانی کے اہم عوامل قرار دیا اور ای گورننس پر منتقلی کی ہدایت کی ہے۔