جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت

لاہور(رم نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعت اسلامی کو 21 تا 23 نومبر تک مینار پاکستان پر دینی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔اجازت ضلعی انتظامیہ کی سفارش اور دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کے بعد دی گئی، تاہم سخت شرائط کے تحت: ساؤنڈ سسٹم کم والیوم پر، کم عمر بچوں کی شرکت ممنوع، شہر میں وال چاکنگ یا جلوس کی اجازت نہیں، اور اشتعال انگیز تقاریر یا اسلحہ لے جانا منع ہے۔پولیس اور انتظامیہ شرکاء کی سکیورٹی اور ہجوم کی نگرانی کریں گے، اور منتظمین کسی بھی حادثے کی ذمہ داری خود اٹھائیں گے۔