جیکب آباد(رم نیوز)ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو اہم ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر اچانک روک دیا۔حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے روانہ ہونے والی بولان ایکسپریس کو سیکیورٹی الرٹ موصول ہونے کے بعد مزید سفر سے روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریل سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا کہ چمن پسنجر مقررہ وقت کے مطابق اپنی معمول کی شیڈول پر روانہ ہوگی سکیورٹی ادارے معاملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ مسافروں کو صورتحال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔