کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ(رم نیوز)کوئٹہ میں ایک دن کی بندش کے بعد موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروس معطل کی گئی تھی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام نے حکومت سے موبائل ڈیٹا جلد از جلد بحال کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد سروس دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔