کراچی(رم نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں اور آئینی سربراہ کے طور پر انہیں اپنا دائرہ کار سمجھنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گورنر آئین کا مطالعہ کریں اور آرٹیکل 140 کے تحت مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں، محض بیانات سے کچھ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو "لالی پاپ" دے رہی ہے جبکہ حقیقت میں مسائل پیدا کر رہی ہے۔
میئر کراچی نے ن لیگ اور ایم کیو ایم سے سوال کیا کہ کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کیا جائے، اور کراچی میں کسی قسم کی دھونس دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔