وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ڈی ایٹ میڈیا فورم میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے

باکو(رم نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ آذربائیجان کی دعوت پر ڈی ایٹ میڈیا فورم میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے۔ فورم میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے میڈیا ماہرین شریک ہیں۔وزیر اطلاعات پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈیا تعاون، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا میں مشترکہ لائحہ عمل پر موقف پیش کریں گے۔ دورے کے دوران مختلف وزراء، میڈیا سربراہان اور آذربائیجان کے سرکاری ٹی وی کا دورہ بھی شامل ہے۔