جے یو آئی اور نیشنل پارٹی کے 11 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

کوئٹہ(رم نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور نیشنل پارٹی کے 11 رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ خضدار سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی نے کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی شمولیت پارٹی کو مضبوط اور بلوچستان میں سیاسی استحکام کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے عوامی خدمت، صوبے کی ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔