کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان میں ایک دن کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل آج سبی سے پشاور اور کراچی کے لیے روانہ ہوں گی۔ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں کے ذریعے سبی پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے۔
بلوچستان میں ایک روز بعد ٹرین سروس بحال