پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تمام کارروائیوں میں پولیس و فورسز محفوظ رہیں جبکہ مقامی آبادی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا اور فتنہ الخوارج کی مقامی کمانڈ کو بڑا نقصان پہنچا۔ شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے، 5 زخمی اور ایک سہولت کار گرفتار ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں۔