کراچی(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عالمی یومِ اطفال کے موقع پر سی ویو پر ہونے والی ورلڈ چلڈرنز ڈے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح پر شعور اجاگر کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ایسے معاشرے کی خواہاں ہے جہاں ہر بچہ محفوظ، مطمئن اور بااختیار ہو، اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ واک میں شریک شہریوں نے بچوں کے حقوق کے لیے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔