پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور(رم نیوز)پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر تین دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا۔ ایک نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑایا جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ دو حملہ آور اندر داخل ہوئے جنہیں فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد ایف سی اور پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ قریبی سڑکیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے۔