پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹارز ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

دوحہ (رم نیوز)دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس میں سعد مسعود 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں بنگلادیش اے بھی 125 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔ سپر اوور میں بنگلادیش نے 6 رنز بنائے، جس کا تعاقب پاکستان نے بغیر نقصان کے صرف چار گیندوں پر مکمل کر لیا۔ اس طرح قومی شاہینز نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔