لاہور(رم نیوز)ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے قومی اور پنجاب اسمبلی کی زیادہ تر نشستیں جیت لیں، جبکہ پیپلزپارٹی صرف ایک نشست حاصل کر سکی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 129، 104، 18، 185، 143 اور 96 پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلزپارٹی کو این اے 185 پر دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔
پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 73، 87، 98، 115، 116 اور 203 بھی مسلم لیگ (ن) کے نام رہیں، جبکہ پی پی 269 مظفرگڑھ پر پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں علمدار عباس قریشی نے کامیابی حاصل کی۔