اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ معمول کا کام 5 جنوری کو بحال ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتظامی امور کی تسلسل کے لیے تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔