پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جوانوں کی بہادری سے بڑی تباہی سے بچا گیا، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کر سکتے، اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور شہداء کے لیے دعا کی۔