سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,61,241 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,62,102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔