اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا کہ بلال چودھری کو فی الحال نااہل نہیں کیا گیا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ وزیر مملکت طلال چودھری پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے نمائندگی کی۔