ٹرانسفر کیس: آئینی عدالت نے ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کر دی، جنہوں نے ججز ٹرانسفر کیس میں اپنی انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے اور سپریم کورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار رہے گا، جس میں تین دیگر ہائی کورٹس کے ججز کے تبادلے کو درست قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح دیگر اپیلیں بھی مسترد کر دی گئیں اور بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی استدعا بھی منظور نہیں کی گئی۔