وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری اور بنگلہ دیش کے مشیرِ شپنگ کے درمیان اہم ملاقات، اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

لندن(رم نیوز)لندن میں پاکستان کے وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری اور بنگلہ دیش کے مشیرِ شپنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران جنید انوار چودھری نے پاکستان،بنگلہ دیش شپنگ فریم ورک قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد شپنگ شعبے میں پائیدار تعاون، مشترکہ اقدامات اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش عالمی میری ٹائم پالیسی سازی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔