اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور اپنے حالیہ کامیاب دوروں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ عزم بھی اجاگر کیا۔جنرل فیاض الرویلی نے پاکستان کیلئے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور دفاعی و تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔