اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی اور دیگر مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم عمران خان کی عدم پیشی کے باعث دلائل نہ ہو سکے۔ عدالت نے دونوں کو متعلقہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی پر مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کا مقدمہ ہے۔