گلگت بلتستان(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا۔ سابق جج یار محمد عدلیہ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں اور ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ شفاف انتخابات اور انتظامی تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔