پشاور(رم نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت میں دلائل کے دوران وکیل نے نوٹس کی حدود اور کارروائی کے طریقہ کار پر اعتراض کیا، جبکہ الیکشن کمیشن کے نمائندے نے کارروائی کی قانونی حیثیت واضح کی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔